ترکی کے دارالحکومت میں پولیس ذرائع کے مطابق استنبول میں بیک وقت کی گئی کارروائیوں میں کم از کم 27 افراد کو داعش سے ان کے مشتبہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ، مشتبہ افراد پر دہشت گرد گروپ کے ممبران ہونے اور دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
کاروائیوں کے حصے کے طور پر ، پولیس نے 15 اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد ضبط کیا گیا۔
2013 میں ، ترکی ان پہلے ممالک میں شامل ہے جنہوں نے داعش کو ایک دہشت گرد گروہ کی فہرست میں شامل کیا۔
جس کے بعد سے ترکی کو داعش کی جانب سے متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں کم سے کم 10 خودکش حملے ، سات بم دھماکے ، اور چار مسلح حملے شامل ہیں ، جس میں کم از کم 300 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
جس کے جواب میں ترکی نے دہشت گردی کے مزید حملوں کو روکنے کے لئے اندرونے اور بیرون ملک فوجی اور پولیس آپریشن شروع کیے ہیں۔