ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 924 نئے کورونا وائرس کیسیز اور 16 اموات ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کیسیز کی تعداد 202،000 تک پہنچ گئی جبکہ 219،614 افراد کورونا وائرس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روزانہ تقریبا 1،000 مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہر روز تقریبا 1،000 نئے کیسیز بھی آرہے ہیں۔
کوکا نے کہا کہ اگر ہم نئے کیسیز کو روکنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کورونا وائرس کے موجودہ کیسیز میں کمی آجائے گی۔ ہمارا ہدف صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ اور نئے کیسوں کی تعداد میں کمی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں تو ہم اپنے ہدف کو مکمل طور پر پا سکتے ہیں۔
پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ، ترکی ایک دن میں ایک ہزار سے بھی کم کیسوں کے ساتھ ملک میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔