turky-urdu-logo

ترکی اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

ترکی اور برطانیہ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط ہو گئے۔ ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن اور برطانوی وزیر تجارت لِز ٹروس نے معاہدے پر دستخط کئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر یکم جنوری 2021 سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ترک وزیر تجارت نے کہا کہ نئے تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ترکی اور برطانیہ کا صنعتی شعبہ اس معاہدے سے سب سے زیادہ فائدے میں رہے گا کیونکہ دونوں ملکوں کے ایکسپورٹرز کے لئے مارکیٹ تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بات چیت 2017 میں شروع ہوئی تھی۔ اس وقت برطانیہ یورپین یونین کا حصہ تھا لیکن اب چونکہ برطانیہ یورپین بلاک سے علیحدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ترکی اور برطانیہ کے درمیان یہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ترکی اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں انڈسٹری اور زراعت کو شامل کیا گیا ہے۔ معاہدے سے پہلے برطانیہ کو ترک ایکسپورٹس پر ڈھائی ارب ڈالر کا ٹیکس عائد تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔

ترک وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے سے تجارت میں موجود غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Read Previous

ترکش فلموں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروانے کا فیصلہ

Read Next

ترکش لیرا کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

Leave a Reply