ترکش فلموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت ثقافت اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سینیما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکش فلموں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنایا جا رہا ہے تاکہ فلموں کا انگریزی میں ترجمہ کر کے انہیں بین الاقوامی سطح پر لا یا جا سکے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے کا اصل مقصد ترک فلموں کو بین الاقامی سطح پر پذیرائی حاصل کروانا ہے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث کیا گیا ہے۔