turky-urdu-logo

ترک بجٹ 2021: تعلیم کے لئے 26.5 ارب ڈالر مختص

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پارلیمنٹ میں آئندہ مالی سال کا بھیج دیا ہے جس میں تعلیم پر سب سے زیادہ 26.5 ارب ڈالر (211.4 ترکش لیرا) کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ترک پارلیمنٹ اپنے آئندہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے گی۔

آئندہ مالی سال کے لئے اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار 346 ترکش لیرا (169.6 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔

ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی کا ہدف ایک ہزار دس ارب ترکش لیرا (138.8 ارب ڈالر) رکھا گیا ہے۔ آئندہ مالی کے بجٹ کا خسارہ 245 ارب ترکش لیرا (31 ارب ڈالر) ہو گا۔

حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں ٹیکسوں سے 922.7 ارب ترکش لیرا (116.3 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل ہو گی۔

بجٹ پارلیمنٹ کے پلاننگ اینڈ بجٹ کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ دسمبر میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جس میں اپوزیشن کے سخت ردعمل کا امکان ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا یہ 19 واں بجٹ ہے۔ ترکی میں صدارتی نظام آنے کے بعد یہ دوسرا بجٹ پارلیمنٹ کو بھیجا گیا ہے۔

Read Previous

آرمینیا کی شکست خوردہ فوج کا جانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے

Read Next

رواں ہفتے تھیٹر میں چھ فلمیں دکھائی جائیں گی

Leave a Reply