
آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں اتوار کو آرمینیا کے مزید 37 فوجی ہلاک ہو گئے۔ نیگورنو کاراباخ میں دونوں ملکوں کے درمیان تین ہفتوں سے جاری جنگ میں اب تک آرمینیا کے 710 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمینیائی فوج کو بھاری جانی نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جنگی ہتھیاروں کی تباہی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کے اب تک 1000 فوجی شہید ہو چکے ہیں تاہم آذربائیجان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
Tags: آذربائیجان