ترکیہ : استنبول کے نجی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

ترکیہ کے شہر استنبول کے ایک نجی ہسپتال بالکی رم   میں آگ بھڑک اٹھی ۔   ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ ہسپتال کی چھت پر لگی ۔ حکام نے آگ بجھانے  اور مریضوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے فائر فائٹرز، پولیس اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو روانہ کر دیا ہے ۔ آگ لگنے اور تیزی سے پھیلنے  کے بعد مریضوں کو نکالنے کا کام جاری ہے  ۔ تقریباً 102 مریضوں کو فوری طور پر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

 

استنبول کے گورنر علی یرلیکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  تاہم آگ لگنے کی وجوہات کو معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد ہی آگ کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

Read Previous

جاپان میں خطرے کی گھنٹی ،چین کے تائیوان پر داغے گئے میزائل جاپانی حدود میں گر گئے

Read Next

مدینہ کی عدالت نے مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی۔

Leave a Reply