turky-urdu-logo

مدینہ کی عدالت نے مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد  بنویﷺ کے  تقدس کو پامال کرنے جرم میں 6 پاکستانیوں کو  سزا سنا دی گئی۔

 

تین ملزمان کو دس  دس سال قید جبکہ تین ملزمان کو آٹھ آٹھ سال  کی سزا سنا دی گئی ۔10 سال قید کی سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں۔ دیگر افراد کی شناخت خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 

اس کے علاوہ عدالت نے بے حرمتی پر ان ملزمان کو 20 ہزار ریال فی کس جرمانہ بھی عائد کیا  اور ان کے موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  وفاقی وزا کے ہمراہ سعودی عرب دورے کے بعد مدینہ منورہ گے جہاں  متعد پاکستانی زائرین نے چور چور کے نعرے لگائے  اور بدتمیزی بھی کی

Read Previous

ترکیہ : استنبول کے نجی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

Read Next

پاکستانی ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

Leave a Reply