پاکستانی ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پاکستانی ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز کے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 7گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے بارہویں منٹ میں گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے گول سکور کیا۔

تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو گول سکور کیے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے سات گولز کے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی۔

چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مجموعی طور پر مزید تین گول سکور کیے۔

پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گی۔

Read Previous

مدینہ کی عدالت نے مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی۔

Read Next

اناج برآمد معاہدے کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیںِ ترک وزیر دفاع

Leave a Reply