turky-urdu-logo

جاپان میں خطرے کی گھنٹی ،چین کے تائیوان پر داغے گئے میزائل جاپانی حدود میں گر گئے

چین کے تائیوان پر داغے گئے میزائل جاپانی حدود میں گر گئے ۔

جاپان میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں ، جاپان نے چین سے شدید احتجاج بھی کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق چین نے تائیوان پر 5 بیلسٹک میزائل داغے جو غلطی سے جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں جا گرے۔

میزائل گرنے پر جاپان کی طرف سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی چین نے تائیوان پر راکٹ داغ دیئے۔

اس سے قبل چینی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔

Read Previous

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر پیغام

Read Next

ترکیہ : استنبول کے نجی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

Leave a Reply