turky-urdu-logo

ترکی: سال 2021 قومی ترانے کا سال منایا جائے گا

ترک پارلیمینٹ نے سال 2021 کو قومی ترانے  سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر دی۔

ترک نیشیل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی سینٹوپ قرارداد پر  دستخط کرنے والے پہلے رکن تھے

جس کے بعد حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے) ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) ، مرکزی حزب اختلاف ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور گڈ پارٹی نے  قرارداد کی منظوری دی۔

2021 میں  تمام سرکاری ادارے ترک قومی ترانے، آزادی مارچ ، اور جنگ آزادی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ قومی ترانے کے مصنف مہمت عاکف ایرسوئے کی یاد میں  تقاریب کا انعقاد کریں گے۔  

ترک قومی ترانہ 1921 میں جنگ آزادی کے دوران نوجوانوں کی حوصلہ افزائی  کے لیے  لکھا گیا  جو 1923 میں جمہوریہ ترکی کا قومی ترانہ مقرر کر دیا گیا۔

Read Previous

پاک ترک افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکراتی گروپ کا اجلاس

Read Next

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہےہیں

Leave a Reply