آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ترکی کے سرکاری مواصلاتی دفتر کے مطابق صدر ایردوان نے اپنے آذری ہم منصب سے فون پر گفتگو کے دوران انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور اہل خانہ اور اپنی قوم کے ساتھ صحت مند ، پرامن اور لمبی زندگی کی خواہش اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الہام علی یوف کی اپنے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔
ایردوان نے آذربائیجان کےصدر کا ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔