ترک ٹیلی کام نے چھوٹے درجے کے کاروباروں کے لیے تیز انٹرنیٹ کی رسائی کو آسان بنا دیا۔
ترک ٹیلی کام نے کاروباری افراد کو فائبر انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ پیکج سپورٹ متعارف کروا دیا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ترکی سمیت متعدد ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کے لیے گھر سے اپنے کاروباروں کو چلانا مشکل ہوگیا تھا۔ کیونکہ کاروباری اداروں کے لیے فاسٹ انٹرنیٹ بہت اہمیت رکھتا ہے۔
فائبر سے چلنے والے انٹرنیٹ کے علاوہ ترک ٹیلی کام اپنی مائی ٹیکنو ورک پلیس مہم کے ذریعے آسان قیمتوں پر ای کامرس پیکیجز سے لے کر آن لائن اکاونٹنگ پروگراموں تک بہت سارے مختلف ڈیجیٹل مصنوعات متعارف کرواتا ہے۔
ترک ٹیلی کام نے نئی مہم کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد کی حمایت کی۔ تاجر لوگ جو مہم کے دائرہ کار میں 24 ایم بی پی ایس اور اس سے اوپر پر ایک نیا انٹرنیٹ پیکیج خریدتے ہیں وہ پہلے چھ ماہ کے لئے صرف ٹی ایل 10 ادا کریں گے۔
ترک ٹیلی کام کی طرف سے انٹرنیٹ کے یہ نئے پیکیجز کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔