turky-urdu-logo

جنید جمشید سے منسوب جے ڈاٹ برانڈ کا بامسی اور ترگ الپ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد متعدد پاکستانی برانڈر جن میں ٹیلی کام کمپنیاں، پی ایس ایل ٹیموں کے سربراہ اور فیشن برانڈز شامل ہیں انہوں نے ڈرامہ کے اداکاروں کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا نا شروع کر دیا جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی برانڈز جے ڈاٹ نے ارطغرل غازی کے کرادروں کے ساتھ براند ایمبیسڈر کی طور پر معائدے کیے۔ جس کا اعلان برانڈز کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے کیا گیا۔
جے ڈاٹ نے ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی دوست ترگت الپ کا کردار نبھانے والے اداکار چنگیر کون اور بمسی الپ کو اپنی پرفیوم کلیکشن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا۔ برانڈ نے پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمیں ارطغرل غازی کے دو چہتے کرداروں کے ساتھ معائدہ کر کے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

Read Previous

ترک فٹ بالر سیلکوک ساہین ریٹائر ہوگئے

Read Next

ترک ٹیلی کام نے کاروباری لوگوں کے لیے تیز انٹرنیٹ تک رسائی کو آسان بنا دیا

Leave a Reply