ترک ایگزم بینک نے جاپان کے میزوہو فنانشل گروپ سے 56 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ کیا ہے۔ جاپانی بینک نے مختلف بینکوں کے ساتھ مل کر اس قرض انتظام کیا۔
ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے کہا کہ قرض کا یہ معاہدہ بین الاقوامی بینکوں کا ترک معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ نے ترکی پر اعتماد کرتے ہوئے اس قرض کا انتظام کیا جو ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان سے حاصل ہونے والا قرض برآمدی شعبے میں تقسیم کیا جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر کے برآمدی شعبے بحران کا شکار ہیں۔
یہ قرضے ترکی کے برآمدی شعبے کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو دیا جائے گا۔
جاپان نے یورپین یونین، امریکہ، مشرق بعید اور خلیجی ممالک کے بینکوں کے سنڈیکیٹ کے ذریعے اس قرض کا انتظام کیا۔
واضح رہے کہ ترک ایگزم بینک کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اب تک ترکی کے برآمدی شعبے کو ڈھائی ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کر چکا ہے۔ بینک اس سال کے آخر تک مزید 35 کروڑ ڈالر قرض کا انتظام کر کے ترکی کے برآمدی شعبے کو فراہم کرے گا۔
1987 میں قائم ہونے والے سرکاری ایگزم بینک برآمدی شعبے کی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قرض کے مختلف پروگرام متعارف کروا چکا ہے۔