پاکستانی فوج کے شہید لیفٹننٹ ناصر کی یاد میں تقریب
نومبر 14, 2020
آسٹریلیا کی رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستانی فوج کے لیفٹننٹ ناصر شہید کی یاد میں ایک تقریب ہوئی۔ ملٹری اکیڈمی کی وار میموریل میں شہید کی یادگاری تختی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ لیفٹننٹ ناصر رائل ملٹری اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ وہ 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے تھے۔