
ترک کمپیٹیشن بورڈ نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل کو ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بورڈ کو گوگل کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی جس کی تحقیقات کے بعد بورڈ نے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
مختلف ترک کمپنیوں نے بورڈ کو شکایت کی کہ گوگل اپنی آرگینک سرچ پر ضرورت سے زیادہ اشتہارات چلا رہی ہے جس کی وجہ سے جنرل سرچ رزلٹس ٹھیک طرح سے نہیں آ رہے ہیں۔
یہ شکایت ترک کمپنی پزارلما لمیٹڈ نے درج کروائی تھی۔ تحقیقات میں ٹرکش گوگل اور گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی، گوگل ایل ایل سی، گوگل آئرلینڈ لمیٹڈ اور الفابیٹ انکاپوریشن کے خلاف کی گئیں۔
مارچ 2019 میں یورپین یونین نے بھی اسی طرح کی ایک شکایت پر گوگل پر 1.69 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
Tags: ترک معیشت