turky-urdu-logo

تُرک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جائے گا

عالم اسلام میں سلطنت عثمانیہ ایک لازوال اور بہترین دور کے طور پر رکھا جائے گا۔ 300 سال سے زائد عرصہ تک عالم اسلام پر سلطنت عثمانیہ کا راج رہا۔

قیام پاکستان سے پہلے برصغیر کے مسلمانوں نے سلطنت عثمانیہ کے خاتمے پر پُرزور احتجاج کیا اور اس زمانے میں مولانا محمد علی جوہر کی سلطنت عثمانیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد اور کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

سلطنت عثمانیہ کی بنیاد کس طرح پڑی۔ وہ کون سا خاندان اور قبیلہ تھا جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی اس ٌپر ترکی میں “ارطغرل غازی” کے نام سے ڈرامہ سیریل تیار کی گئی جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

 عالم اسلام کے عروج کی داستان ‘ ارطغرل غازی’ ۔۔۔ تاریخی کرداروں سے ماخوذ ہے اور تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیرئیل ‘ارطغرل غازی’ وزیر اعظم جناب عمران خان کی ہدایت پر خصوصی طور پر پی ٹی وی پر پیش کی جا رہی ہے۔

اب تک یہ شاہکار پروڈکشن دنیا بھر میں بیس سے زیادہ ممالک میں نشر کی جا چکی ہے اور پاکستان ٹیلیویژن اپنے ناظرین کے لیے اسے یکم رمضان المبارک سے اردو زبان میں پیش کرنے جا رہا ہے۔ ارطغرل غازی’ پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائگا۔ ناظرین کی پُر زور فرمائش اور سہولت کے مدّ نظر ہر قسط رات بارہ  بجے دوبارہ نشر کیا جائے گا۔ اگلے دن دوپہر بارہ بجے ارطغرل غازی کو ری ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ تاریخ اسلام پر مبنی اب تک کے اس سب سے بڑے ڈرامہ سیریل کو ضرور دیکھیں گے اور ہمیں اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

Read Previous

وائرس کی روک تھام کیلئے تُرک حکومت کے اقدامات سب سے بہتر رہے، سی این این

Read Next

ترکی اور سعودی عرب نے ایک دوسرے کے سرکاری ٹی وی چینلز پر پابندی لگا دی

Leave a Reply