turky-urdu-logo

ترک قونصل جنرل جمال سانگو کی کراچی چیمبر آف کامرس آمد

ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ترک قونصل جنرل جمال سانگو کا کراچی کامرس اینڈ انڈسٹری  کے صدر محمد طارق یوسف نے استقبال کیا۔

 

ترک قونصل جنزل نے کراچی کے تاجروں سے ملاقات کی اور پاک ترک دوستی اور تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کیا۔ جمال سانگو نے پاک ترک دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ بھائی چارہ محبت، احساسات پر مبنی ہے۔ اور ہم تجارتی شعبوں کے ترقی کے ذریعے اس رشتے کو مزید مضبوط کریں گے۔ ہم پاک ترک بزنس کمیونٹی کو مزید قریب لانے اور ان کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم ان تمام مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کروائیں گے جس سے دونوں ممالک کی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

ترک قونصل جنرل کو کراچی کامرس کی جانب سے یادگاری شیڈل سے بھی نوازا گیا

 

Read Previous

دو لاکھ عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد،سعودی وزارت حج وعمرہ

Read Next

پاکستان:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ترک قونصل جنرل امیر اوزبے کی ملاقات

Leave a Reply