TurkiyaLogo-159

دو لاکھ عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد،سعودی وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے حوالے سے بتایا گیا  ہے کہ حج سیزن کےآغاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ سات ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں۔

مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ حج زائرین کا رتعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اس حوالہ سے بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ 20 ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک ریاستوں کا بڑا اقدام ،IMF کے مقابلے میں TYF کا قیام

Read Next

ترک قونصل جنرل جمال سانگو کی کراچی چیمبر آف کامرس آمد

Leave a Reply