turky-urdu-logo

اسرائیلی وزیراعظم اپنے گندے کپڑے وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری سے دھلواتے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو اپنے گھر میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں فلسطینیوں پر مظالم کے باعث ان کی سخت مذمت اور تنقید کی جا رہی ہے لیکن وہ وہائٹ ہاوٗس کے لاڈلے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے پیچھے چھپ کر اسرائیلی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

وہائٹ ہاوٗس کا کہنا ہے کہ 70 سالہ نتن یاہو جب بھی واشنگٹن کے دورے پر آتے ہیں تو اپنے ساتھ کئی سوٹ کیس لاتے ہیں جس میں استعمال شدہ گندے کپڑے ہوتے ہیں جو وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری میں دھوئے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان تمام کپڑوں کی دھلائی وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری میں مفت کی جاتی ہے اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔

واشنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ صرف اسرائیلی وزیر اعظم نتئن یاہو ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بھی اپنے کپڑے وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری سے ہی دھلواتی ہیں۔

کئی مرتبہ کے دوروں کے بعد یہ بات سمجھی جا رہی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ جان بوجھ کر اپنے گندے کپڑے وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری میں صاف کرواتے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اس معاملے میں کوئی بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وہائٹ ہاوٗس کی لانڈری استعمال کرنے پر نتین یاہو شدید تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

2016 میں شدید تنقید کے بعد نتن یاہو نے ایک قانون پاس کیا جس کے بعد کسی اسرائیلی شہری کے پاس یہ حق نہیں تھا کہ وہ وزیر اعظم کی لانڈری کے بل سے متعلق معلومات حاصل کر سکے۔

نتن یاہو پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے امیر دوستوں سے مہنگے تحفے حاصل کئے اور میڈیا کو مثبت خبریں شائع کرنے کے لئے دباوٗ بھی ڈالا۔

Read Previous

فلسطینی تنظیموں نے اختلافات ختم کر کے متحد ہو کر مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیئے

Read Next

میبونا نے فینزباحس کلب میں شعمولیت اختیار کر لی

Leave a Reply