turky-urdu-logo

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالن میں کورونا وائرس کی تصدیق

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالن میں کورونا وائرس  کی تصدیق۔

سلیمان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے کے لیے جانا چاہتے تھے مگر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے نہیں جا سکے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے  خود کو دوسروں سے الگ رکھ رہے ہیں۔

ترکی کے ایک صحافی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ  میں نے تصدیق کی ہے کہ سلیمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں  تاہم انکی صحت بلکل ٹھیک ہے ابھی تک ان میں کورونا وائرس کے علامات ظاہر نہیں ہوئے۔

دنیا بھر میں اب تک 45.19 بلین کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں۔

برازیل ، امریکہ اور ہندوستان اب تک کے بدترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

پاکستانی اداکار کا ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترکی میں کورئیر مین ٹریفک حادثات کا شکار زیادہ ہوتے ہیں

Leave a Reply