turky-urdu-logo

ترکی میں کورئیر مین ٹریفک حادثات کا شکار زیادہ ہوتے ہیں

بڑھتے ہوئے صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ، استنبول کے موٹرسائیکل کوریئرز نے شہر میں ٹریفک حادثات کے زیادہ خطرہ میں مبتلا ہونے کی شکایت کی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ گاہکوں کی اطمینان رائے شماری اور ایک درجہ بندی کا نظام خاص طور پر آن لائن فوڈ ڈلیوری خدمات پر ہم اپنی جان کو زیادہ خطرہ میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ  کھانا جلدی یا لیٹ پہنچانے پر ریٹینگ ہوتی ہے جسکی وجہ سے انہیں اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑتی ہے۔

موٹرسائیکل کوریئرز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ  ایسادا یاووز کا کہنا ہے کہ وہ شہر کی ٹریفک میں لاپرواہ ڈرائیور نہیں بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے  میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر صرف  20  ٹی ایل کی ترسیل کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ہم ٹریفک حفاظتی قواعد کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

امراللہ اکیجک ، جو پچھلے پانچ سالوں سے ایک ریستورانٹ میں کورئیر مین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

   ا نکا کہنا ہے کہ میں نے ایک آن لائن تبصرہ پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ جو لوگ گاڑی تیزی سے چلاتے ہیں  وہ اب قبر میں ہیں اور اس بات میں کوئی شق کی بات بھی نہیں ہے۔

کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے آن لائن ترسیل کی خدمات میں تیزی آگئی  ہےاور تیز تر فراہمی کے لئے ریستورانٹ کے مابین سخت مسابقت نے کورئیرز کی صورتحال کو مزید خراب کردیا۔

 وقت کے مقابلہ ان کی دوڑ میں  کچھ لوگ پیدل چلنے والوں ، راہگیروں ، یا تیز رفتار چلنے والی کاروں کی زد میں آجاتے ہیں۔

 اکگییک نے کہا کہ مجھے حادثے کے خطرے کے باوجود یا کبھی ٹرام روٹ پر ہر جگہ گاڑی چلانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

 جسکی وجہ سے کئی بار پولیس کے ذریعہ جرمانہ عائد ہو جاتا ہے۔

 لوگ اکثر ہمارے گاڑی چلانے کے بارے میں شکایت کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

یاووز نے مزید کہا کہ ترکی میں ٹریفک حادثات میں ہونے والے تمام زخمیوں اور ہلاکتوں میں کوریئر مین کی تعداد  13 فیصد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسلہ ہے اور ہمیں اس پر  فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورئیر مین کی زندگیوں کی بھی حفاضت کی جا سکے۔

 انکا کہنا ہے کہ ایک حل پوائنٹس سسٹم کو ہٹانا ہےاگر کمپنیاں پوائنٹس سسٹم کو ختم کردیں گی تو ہم پر دباؤ کم ہوجائے گا۔

 ہم صرف حفاظتی قوانین کے مطابق حفاظت سے فراہمی کرنا چاہتے ہیں۔

ایک اور کورئیر مین عمر کرمان کا کہنا ہے کہ وہ حادثات میں متعدد دوست کھو بیٹھا ہے اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کرمان کا کہنا تھا کہ صارفین تیزی سے ترسیل کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں  میرا باس مجھے تیز گاڑی چلانے پر مجبور کرتا ہے۔

 انہوں نے شکایت کی ہے کہ کچھ کمپنیوں کی طرف سے عائد 30 منٹ کی فراہمی کا وقت ان کے لئے خاص طور پر دباؤ کا باعث ہے۔

Read Previous

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالن میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

زلزے کے باعث ترکش سپر لیگ کے کھیل ملتوی

Leave a Reply