پاکستانی اداکاروں نے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان میں ترکی کے شوز کو بہت مقبولیت حاصل ہے ۔
پاکستانی اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مختلف پروجیکٹ پر کام کرکے دونوں ملکوں کی بیچ کی دوستی کو اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے مشہور اداکار ہمایوں اشرف اسی سلسلے میں ترکی کے دورے پر گئے ہیں۔
ہمایوں کا کہنا ہے کہ انکے لیے ترکی بلکل اپنے ملک جیسا ہے اور انہیں ترکی کے لوگوں کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ملے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں ایسے پروجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع مل رہا ہے جہاں پاکستانی اور ترکی مل کر کام کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے پاکستانی اور ترکی دونوں کی ثقافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
34 سالہ ہمایوں نے میرے خدا اور ہم نشین جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے اسکے علاوہ 2019 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم سچ میں اپنی ادا کری کے جوہر دکھائے۔
انکا کہنا تھا کہ ترک بہت ہی تحمل مزاج کے مالک ہیں انہیں ترکوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ہمایوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاون میں پاکستانی عوام نے ترکی ڈراموں کو بہت پسند کیا ہے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مل کر ایک اچھا پروجیکٹ شائیقین کے لیے لائیں گے۔