ترک وزارت خارجہ کے دفتر کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو پاکستان پہنچ گے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہےکہ دونوں اطراف کی جانب سے ساتویں ترکی -پاکستان اعلی سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چاوش اولو "ترکی -پاکستان – آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے دوسرے سہ فریقی اجلاس” میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں ترک وزیر خا رجہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ترک کونسلیٹ کی نئی عمارت کی کا افتتاح بھی کریں گے۔