ترکی میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین بھائی اپنی جان سے ہا تھ دھو بیٹھے۔
تینوں بھائیوں کا تعلق ترکی کے صوبے شمشون سے تھا۔
تینوں بھایئوں کی وفات ایک مہینے کے دورانیہ میں ہوئی۔
بھائیوں کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انکے لیے یہ وقت قیامت سے کم نہیں ہے۔
کورونا وائرس نے گذشتہ دسمبر میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 191 ممالک میں 1.92 ملین لوگوں کی جانیں لی ہیں۔
امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔
کورونا وائرس کی نئی شکل نے یورپ کے مختلف ممالک میں لوگوں کو اپنا شکار بنانا شروع کر دیا ہے۔
Tags: ترکی کورونا وائرس