turky-urdu-logo

ٹوکیو اولمپکس وباء سے محفوظ ہو گا؛ گورنر

ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوائیک کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے اولمپکس کورونا وائرس وباء کے باوجود محفوظ ہوں گے علاوہ ازیں “ملتوی شدہ کھیلوں کو آگے بڑھنے” کو یقینی بنانے کے لئے “120 فیصد کوشش” کا وعدہ بھی کیا گیا۔

کوائیک – جنہوں نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے مہینے دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔  نے کہا کہ شہر اس وائرس پر “انسانی فتح کی علامت” کے طور پر اس تقریب کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے ، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کمی واقع ہوگی۔

67 سالہ کوائیک نے کہا ، “میں ایک 120 فیصد کوشش کروں گی ،” لیکن انھوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ وہ  کتنی پراعتماد ہیں کہ کھیلوں کا آغاز منصوبے کے مطابق ہو گا۔

اس سال کے آغاز میں ٹوکیو 2020  کورونا وائرس وباء کے پھیلاو کے باعث ملتوی ہونے والے پہلے اولمپکس ہیں

اب ان کا آغاز 23 جولائی 2021 کو ہوگا – حالانکہ وہ تب بھی 2020 گیمز کے نام جانی جائیں گئیں – لیکن طبی ماہرین نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ کھیل میں تاخیر اس وائرس پر قابو پانے اور تقریب کو محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کی زمانت نہیں ہے۔

جاپان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اس کے بعد دوبارہ ملتوی ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

کوائیک نے کہا کہ وہ “امید سے بھرپور کھیلوں کو روکنے والے وائرس کے خلاف جنگ میں ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اور انہوں نے ایک ایسی تقریب کا وعدہ کیا جو “بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں اور شائقین کے ساتھ ساتھ ٹوکیو اور جاپان کے باشندوں کے لئے بھی محفوظ ہو گا۔

Read Previous

امریکہ میں پولیس بے قابو، ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل

Read Next

انڈونیشین لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

Leave a Reply