turky-urdu-logo

امریکہ میں پولیس بے قابو، ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل

ابھی پولیس کے ہاتھوں امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی قبرکی مٹی خشک نہ ہوئی تھی کہ پولیس نے ایک اور سیاہ فام رے شرڈ بروکس کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ امریکی ریاست اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام پولیس گردی کی نظر ہو گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رے شرڈ بروکس کو پیچھے سے دو گولیاں لگیں۔ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث رے شرڈ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا۔

رے شرڈ بروکس کے قتل کے بعد امریکہ اور دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں میں تیزی آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہوتا ہے کہ بروکس پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا تھا۔ پولیس کے ساتھ باتوں میں 27 سالہ بروکس نے اپنی بیٹی کی سالگرہ سے متعلق باتیں کیں۔ جیسے ہی پولیس نے بروکس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے بروکس شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Read Previous

عالمی معیشت کے بحران کا حل اسلامی معیشت میں ہے، صدر طیب اردوان

Read Next

ٹوکیو اولمپکس وباء سے محفوظ ہو گا؛ گورنر

Leave a Reply