turky-urdu-logo

انڈونیشین لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

ایک فوجی عہدیدار کے مطابق ، انڈونیشیا کا لڑاکا طیارہ پیر کے روز ملک کے مغربی صوبے ریاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فضائیہ کے ترجمان فجر ادریانوٹو نے بتایا کہ بی ای ہاک 209 ، پیکن بارو شہر میں رومن نورجدین ایئر رن وے سے 5 کلومیٹر (3 میل) کے فاصلے پرعلاقے میں گرا۔

ایڈریانٹو نے اناڈولو ایجنسی کو بتایا ، “پائلٹ طیارے سے نکلنے میں  کامیاب ہوگیا اور بچ گیا۔ جبکہ انہیں مزید معائنے کے لئے فوجی اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہ کا تعین ابھی بھی کیا جا رہا ہے

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس وباء سے محفوظ ہو گا؛ گورنر

Read Next

کورونا کی عالمی وبا سے تُرک تاجر پریشان

Leave a Reply