turky-urdu-logo

کورونا کی عالمی وبا سے تُرک تاجر پریشان

تُرکی کے 74 فیصد چھوٹے کاروباری تاجر کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر انتہائی پریشان ہیں۔ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بینکوں کے قرضے بڑھ گئے ہیں۔

مارچ میں ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے باعث بیشتر کاروباری اور تجارتی ادارے بند کر دیئے گئے۔ گو کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی لیکن کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے میں ابھی خاصا وقت درکار ہے۔ مارچ سے اب تک تجارتی اور کاروباری اداروں کو ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے میں بہت زیادہ وقت لگے گا اور اس دوران بینکوں کے قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ چھوٹے کاروباری اداروں کی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرض کی حد 32 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ تُرک سینٹرل بینک نے چھوٹے کاروباری اداروں کو آسان قرض کی مختلف اسکیمیں متعارف کروائی ہیں لیکن تاجروں کا کہنا ہے کہ جب تک معاشی سرگرمیاں بحال نہ ہوں اس وقت تک قرضؤں کی واپسی اور قرضوں کا بوجھ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

Read Previous

انڈونیشین لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

Read Next

تیونس نے کورونا وائرس کو مات دے دی: تیونس وزیر اعظم

Leave a Reply