ٹوکیو ترکیہ میں سب سے بڑے بیرونی  طبی مشن کی قیادت کررہا ہے، جاپانی وزارت خارجہ

گزشتہ ماہ  ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے بعد جاپان صوبہ غاز ی انتپ کے ضلع اوگوزیلی میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی طبی مشن چلا رہا ہے۔

زلزلے کے فوراً بعد جاپانی طبی ٹیمیں اور امدادی ٹیمیں ہنگامی بنیاد پر  ترکیہ کو امداد فراہم کرنے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ گئی

جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق ملک نے ہفتے کے روز تیسری طبی ٹیم جنوبی علاقوں میں بھیجی ہے۔

اوگوزیلی کے فیلڈ ہسپتال میں جاپانی ٹیم کے نائب سربراہ جن ہیروسوا نے  بتایا کہ اس وقت کلینک میں 64 ارکان کام کر رہے ہیں۔ چونکہ زلزلہ سے بہت سی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں اور ہماری طبی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے  تو ہمیں  اپنے ہسپتال کو  مقامی اسکول میں منتقل کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا  زلزلہ زدہ علاقوں میں  طبی سہولیات بہت محدود ہیں  اس وجہ سے جاپان کی جانب سے طبی سامان پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیلڈ ہسپتال میں 25 ماہرین کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا بے شک مریضوں کی تعداد میں  زلزلے کے  شروع کے دنوں اور اب میں بہت فرق ہے لیکن ابھی بھی بہت سے مریض زیر علاج ہیں ۔  اس لیے یہاں طبی ٹیمیں پہنچائی جا رہی ہے تاکہ جدید  طریقے سے زخمیوں کو ٹھیک کیا جا سکے  جاپانی ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں یہاں مریضوں کی مدد کرنے پر  فخر محسوس کرتے ہیں

جاپا ن نے زلزلے کے فوراً بعد جاپان ڈیزاسٹر ریلیف سیلف ڈیفنس یونٹس کے ارکان کو ہنگامی امدادی سامان جس میں خیمے ، خوراک کا سامان اور کمبل ترکیہ بھیجے  تھے

اس کے علاوہ جاپان نے 8.5 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان بھی کیا تھا

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان: صوبہ بلوچستان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ، 9 اہلکار شہید 13 زخمی

Read Next

ترکیہ کا سفر ۔۔۔ چند ناقابل فراموش واقعات

Leave a Reply