turky-urdu-logo

ٹک ٹاک کی پالیسی میں تبدیلی، صارفین کی وڈیوزاب دوستوں تک محدود رہیں گی

مشہور وڈیو شئیرینگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر  بچوں کے اکاونٹس پر لگنے والا مواد صرف دوستوں تک محددو رہے گا۔

یہ اقدام ٹاک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کم عمر افراد  کے تخفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق، 15 سال سے کم عمر بچوں کے اکاونٹس پرائیوٹ رکھے جائیں گے اور ان شائع کردہ وڈیوز پر بھی محدود افراد کو رسائی ہو گی۔

اگر صارف چاہتا ہے کہ اس کی وڈیوز سب تک پہنچیں تو اکاونٹ کی پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کی جا سکتی ہیں اس اقدام کا مقصد ان میں آزادی رائے کے ساتھ اپنی پرائیویسی کے متعلق فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاک  18 سال سے کم عمر صارفین  کو کسی بھی قسم کی  آن لائن ہراسانی سے محفوظ رکھنے اور ورچول تحائف کے تبادلہ  سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔

Read Previous

ترکی:وزیر تعلیم نے ویکسین لگوا کر اساتذہ کے لیے ویکسین مہم کا آغاز کر دیا

Read Next

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارا آئینی حق ہے ، صدر ایردوان

Leave a Reply