
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں تمام ممالک کو ترکی کا ساتھ دینا چائیے۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصول اور وقار کے حامل تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ترکی کی اس جائز لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک "لیکن” یا "تاہم” جیسے الفاظ سے اس لڑائی کا حصہ بن رہے ہیں وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔
ایردوان نے کہا کہ ترکی کی سرحدکے اندر اور اس کے اطراف میں انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں ترکی کا جائز حق اور انسانی فریضہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کو بھی دنیا کی ہر ریاست کی طرح اپنے وسائل کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کا حق ہے۔