turky-urdu-logo

پی ایس ایل نے پہلا میوزک البم جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب 6 سالوں کی خوشی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلا میوزک البم ’ پی ایس ایل ترانے‘ جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری البم ’ پی ایس ایل ترانے‘ میں 5 گانے ہیں جنہیں نوجوان فنکاروں نے ترتیب کے ساتھ اپنی آواز  میں گایا۔

گوگلی

پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘  کا پہلا گانا ’گُگلی‘ رحمان افشر عرف مانو نے گایا ہے۔  

میدان

پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا دوسر ا گانا ’میدان‘ بینڈ خماریاں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

سکسر

البم ’ترانے‘ کا تیسرا  گانا ’سکسر‘ میں طلال قریشی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

بازی پلٹے گی یہاں

پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا چوتھا  گانا ’بازی پلٹے گی یہاں‘ بینڈ جنوبی خرگوش کی جانب سے گایا گیا ہے۔  

لائبو

پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا پانچواں گانا ’لائبو‘  میوزک بینڈ لیاری انڈر گراؤنڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔  

Read Previous

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارا آئینی حق ہے ، صدر ایردوان

Read Next

پی ایس ایل: عبدالرحمن غازی نے اپنی فیورٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

Leave a Reply