turky-urdu-logo

پی ایس ایل: عبدالرحمن غازی نے اپنی فیورٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اداکار نے ایک وڈیو پیغام میں خوشیلے انداز میں کہا ” کراچی جیتے گا”  جسے کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی شئیر کیا گیا۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلال نے کراچی کنگز کے لوگو والا ماسک بھی پہنا ہواہے اور ترکی میں موجود پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور عدان صدیقی بھی موجود  ہیں۔

ترک اداکار جلال آل کو ارطغرل غازی میں بہترین اداکاری کرنے کے بعد دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ حال ہی میں اداکار نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Read Previous

پی ایس ایل نے پہلا میوزک البم جاری کر دیا

Read Next

ترکی کا اسٹریٹجک ہدف یورپی یونین کی مستقل رکنیت ہے،وزیر تجارت

Leave a Reply