ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ساتھ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط کر لیے۔
معاہدے کے مطابق یونیورسٹی اور ٹکا کے تعاون سے گرین ہاوس کا قیام کیا جائے گا جس میں فصل کی بہترین نشونما اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
گرین ہاوس کو تعلیم اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔