
دنیزلی میں ریلی کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے دفاعی صنعت میں ترکیہ کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور گزشتہ سال دفاعی صنعت کی برآمدات میں قابل ذکر 5.5 بلین ڈالر کی برآمداات کا اعلان کیا
صدر ایردوان نے دفاعی پیداوار میں خود کفالت کی طرف ترکیہ کی پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اب اپنی ضرورت کے تقریباً تمام ہتھیار آزادانہ طور پر خود تیار کر سکتا ہے اور یہی نہیں ترکیہ یہ ہتھیار اپنے دوست ممالک کو بھی فراہم کررہا ہے جو عالمی دفاعی مارکیٹ میں ترکیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مختلف رکاوٹوں اور پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود ترکیہ نے دفاعی ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
صدر ایردوان نے فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ ملکی پیداوار کی شرح جو کہ ان کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے وقت تقریباً 20 فیصد تھی وہ اب بڑھ کر تقریباً 80 فیصد ہو گئی ہے۔ اس اضافے میں دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی لڑائی میں استعمال ہونے والے بہت سے ہتھیاروں کی درآمد کو روکنا بھی شامل ہے۔