ترک قونصل جنرل لاہور درمش باش طوغ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی سے الوداعی ملاقات کی۔
ترک قونصل جنرل نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے وزیر اعلی کے طور پر عوام کی فلاح کے لیے دن رات کام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے پنجاب خصوصا لاہور کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔
ہمیں امید ہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھی وہ انتھک کامیابیاں سمیٹیں گے۔
محسن نقوی نے ملاقات کے دوران قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دوستی تا قیامت یوں ہی مضبوط رہے گی۔
