پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیائیٹرز اور اسلام آباد یو نائیٹڈ کے میچ میں وزیر اعلی پنجاب اور چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر ترکیہ ، چین اور ایران کے قونصل جنرلز نے میچ میں شرکت کی۔
ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ سمیت چینی اور ایرانی قونصل جنرلز نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔
پی سی بی کے چیئر مین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچوں سے امن اور محبت کا پیغام عام ہو رہا ہے۔
