Turkiya-Logo-top

اسلام آباد میں ترک سفیر سے ٹکا کے نائب صدر کی ملاقات، پاکستان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے ترکیہ کے عالمی ترقیاتی تعاون کے ادارے ٹکا کے نائب صدر ڈاکٹر علی ارجان نے پاکستان میں ادارے کی کنٹری کوآرڈینیٹر صالحہ تونا کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے، ادارہ جاتی شراکت داری مضبوط بنانے اور مقامی آبادی، بالخصوص خواتین کے لیے نئے منصوبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ڈاکٹر علی ارجان نے پاکستان میں ٹکا کی سرگرمیوں کے لیے ترک سفیر کے تعاون کو سراہا اور ان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

ٹکا نے پاکستان میں 2010 کے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں کے ذریعے کام کا آغاز کیا، جبکہ 2017 میں کراچی میں اپنا دوسرا دفتر قائم کیا۔ سربراہ ٹکا اسلام آباد کے مطابق ادارہ گزشتہ 15 برس کے دوران پاکستان میں تقریباً 700 ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکا ہے۔ ان منصوبوں میں تعلیم، صحت، زراعت، صاف پانی، توانائی اور سماجی بہبود کے شعبے شامل ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

حالیہ منصوبوں میں اسلام آباد کے ٹیچ فار پاکستان تربیتی مرکز کو جدید آڈیو ویژول نظام، دس لیپ ٹاپس اور 25 کلوواٹ کے شمسی توانائی کے نظام سے آراستہ کرنا شامل ہے۔ اس اقدام سے سالانہ تقریباً 115 تدریسی فیلوز اور 20 تربیت کاروں کی تربیت میں مدد ملے گی، جبکہ سات ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔ سماجی بہبود کے شعبے میں ٹکا نے پاکستان بیت المال کے اشتراک سے راولپنڈی میں مرکزی کچن کے قیام کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے، جس میں روزانہ 15 ہزار تک کھانے تیار کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد یتیم بچوں، مستحق خاندانوں اور دیگر ضرورت مند افراد تک خوراک پہنچانا ہے۔

Read Previous

لاہور میں ٹیکا کے تعاون سے خصوصی بچوں کے لیے جدید جم کا افتتاح

Leave a Reply