Turkiya-Logo-top

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر داخلہ مصطفیٰ چفتچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات ترکیہ کی وزارت داخلہ میں ہوئی، جہاں دونوں وزرائے داخلہ نے دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ سائبر پولیسنگ، انسدادِ منشیات فورس اور نیشنل پولیس اکیڈمی سمیت متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان میں غیر قانونی ہجرت کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کے نتائج سے آگاہ کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سے ترکیہ آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

دونوں ممالک نے تکنیکی معاونت، ماہرین کے تبادلوں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Read Previous

اسلام آباد میں ترک سفیر سے ٹکا کے نائب صدر کی ملاقات، پاکستان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

Read Next

ترکیہ کے تعاون سے پاکستان میں موم کی شیٹس تیار کرنے کا پہلا خودکار یونٹ قائم

Leave a Reply