turky-urdu-logo

گلاسگو کے ایک ہوٹل پر حملہ، 3 جاں بحق، 6 شدید زخمی

برطانیہ میں گلاسگو شہر کے ایک ہوٹل پر نامعلوم شخص کے حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور عام عوام کیلئے اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ فرسٹ منسٹر نِکولا سچرجن نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ پولیس اور دیگر اداروں سے تفصیلات لے رہی ہیں جیسے ہی صورتحال واضح ہو گی وہ مزید کچھ بتا سکیں گی۔ انہوں نے مرنے والوں کے خاندان کے ساتھ ہمددری کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا یہ گلاسگو ہوٹل میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسردہ اور دل دھلا دینے والا ہے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی حملے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینا قبل از وقت ہو گا۔

اسکاٹ لینڈ پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اسٹیو جانسن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے کی طرف آنے سے گریز کریں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے سے جُڑے کسی دوسرے شخص کی تلاش نہیں کی جا رہی ہے۔ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

پارک ان ہوٹل جہاں یہ واقعہ پیش آیا اسے فی الحال پناہ گزینوں کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایک عینی شاہد جس نے اپنا نام جان بتایا ہے نے میڈیا سے کہا کہ وہ تیسرے فلور سے نیچے آ رہا تھا جب اس نے ریسیپشن کے قریب خون بکھرا ہوا دیکھا۔ جان نے ایک شخص کو دیکھا جس پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا اور وہ خون میں لت پت پڑا تھا۔

Read Previous

ہیضہ، زکام اور اُلٹی کو بھی کورونا وائرس کی علامات میں شامل کر لیا گیا

Read Next

صدر طیب اردوان کے خلاف فوجی بغاوت کرنے والے 121 افراد کو عمر قید کا حکم

Leave a Reply