Enerji ve Tabii Kaynaklar Bakanı Fatih Dönmez, Haydarpaşa Limanı’nda Kanuni sondaj gemisinin Karadeniz’e uğurlama törenine katıldı. ( Celal Güneş – Anadolu Ajansı )
ترکی نے گیس کی تلاش کے لئے ایک اور بحری جہاز بھیج دیا
قانونی ڈرل شپ بحیرہ اسود میں گیس کی تلاش کا کام شروع کرے گا
گذشتہ دنوں اس علاقے سے 85 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے تھے
مزید گیس کی تلاش کے لئے قانونی ڈرل شپ کو بھیجا گیا ہے
واضح رہے کہ بحیرہ اسود سے اب تک ترکی کو 405 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر مل چکے ہیں
اس سے پہلے سکاریہ گیس فیلڈ کے ٹونا ون علاقے سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے تھے
صدر رجب طیب ایردوان اس خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔
ترک وزیر توانائی فاتح دونمیز نے قانونی ڈرل شپ کو استنبول کی بندرگاہ سے رخصت کیا