لیبیا کے ساحل پر کشتی ٹوٹنے سے سمندر میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی۔ لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 120 افراد سوار تھے۔ سمندر سے اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک مشرقی بحیرہ روم میں آٹھ کشتیاں ٹوٹ کر ڈوب چکی ہیں۔
مشرقی بحیرہ روم میں اب تک 900 افراد کشتیاں ٹوٹنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈوبنے والے تمام افراد مشرقی بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیبیا سے بڑی تعداد میں لوگ خانہ جنگی سے تنگ آ کر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
Tags: مشرقی بحیرہ روم