
ہواوے کمپنی کے عالمی سینئرنائب صدر خاو تائو کی قیادت میں اسلام آباد میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری ، محصولات اوراقتصادی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیراعظم نے ہواوے کے وفد کوپاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کوفروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت، مستعدی اوراچھے نظم ونسق کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وفدنے وزیراعظم کوآگاہ کیاکہ ہواوے کمپنی حکومت کے آئی ٹی سے متعلق اقدامات کے لئے پُرعزم ہے اوراس سلسلے میں ہواوے وفاقی حکومت کے ایک ہزارملازمین کو تربیت فراہم کریگی۔
وفدنے کہاکہ کمپنی یونیورسٹی کی سطح پرطلبہ کو تربیت میں معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ آئی ٹی کی مہارتوں سے لیس ہوسکیں۔