
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فضائی حملوں میں مارے جانے والے معصوم یمنی تھے۔
اپنے ماہرین کی ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای یمن میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ ان دونوں ممالک کے فضائی اور زمینی حملوں میں ہزاروں یمنی باشندے مارے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج کو اسلحہ فراہم کیا جس کے باعث یمن کو میدان جنگ بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور فرانس نے بھی یمن کی مخالف اتحادی افواج اسلحہ فروخت کیا جس کے باعث جنگ میں شدت پیدا ہو گئی۔
ایران نے حوثی باغیوں کی اسلحے اور انسانی افرادی قوت سے مدد کی جس کے باعث جنگ تیز ہو گئی اور دونوں طرف سے جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔
جنگ کے باعث جہاں اب تک لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے وہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور انہیں دیگر ممالک میں پناہ لینا پڑی جس کے باعث انسانی بحران پیدا ہوا اور پناہ گزینوں اور مہاجرین کی تعداد بڑھ گئی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کا قتل جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔