![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2020/09/syrian.jpg)
ترکی کے ڈرامے اپنے دلچسپ موضوعات ، مضبوط تحریر اور ٹھوس اداکاری کی بدولت بیرون ممالک میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ شامی نوجوان علی السلیمان نے ان ڈراموں کا عربی میں ترجمہ کرکے مشرق وسطی میں ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
علی نے 2017 میں ڈراموں کا ترکش سے عربی میں ترجمہ کرنا شروع کیا اور عربی بولنے والے لوگوں کے لیے ڈرامہ قابل رسائی بنایا۔
ریاض سے اشک آباد ، سرائیوو سے تیونس اور اسلام آباد تک ناظرین ترک ٹیلی ویژن کے تاریخی اور عصری موضوعات پر مبنی ڈرامہ سیریز کی ایک وسیع رینج سے لطف انداوز ہو رہے ہیں۔
سابق ثقافتی وزیر نبی ایوی نے دسمبر 2016 میں فلم پروڈیوسروں سے ایک ملاقات کے دوران دعوی کیا کہ ہالی ووڈ کے بعد ، ٹی وی سیریز برآمد کرنے والا ترکی دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔
سن 2017 میں ، سلیمان نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ پایا تحت ؛ عبدلحمید کا انگریزی میں ترجمہ کرناشروع کیا ڈرامہ میں عثمانی سلطنت کے دور میں پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کی گئی جب اس صدی کے اختتام پر سلطنت زوال پذیر ہو رہی تھی۔
سلیمان آج کے ڈیجیٹل دور سے واقفیت رکھتا ہے جس میں اپنی آواز لوگوں تک پہنچانے کے لیے سلیف پروموشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس شامی نوجوان کے انسٹاگرام پر 282،000 فالورز ، فیس بک پر تقریبا 54،000 فالوورز ، اور ٹویٹر پر نو ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔