turky-urdu-logo

بلیو ورلڈ سٹی معائدہ منسوح، کیا ارطغرل اب پاکستان نہیں آئیں گے؟

ترک ڈرامہ سیریل ” ار طغرل غازی” میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار انگین آلتان دوز یاتان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والے معائدے کو منسوخ کردیا ہے ۔

دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ترکی کے ڈرامے ” ار طغرل غازی کے ہیرو ” انگین آلتان دوزیاتان” نے یارِ من ترکی یو ٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں "بلیو ورلڈ سٹی ” فرم کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں لیکن پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور اس فرم کے بارے میں اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ سے طے پانے والے معائدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جلد ہی باقاعدہ منسوخ کرنے کی دستاویز جاری کردی جائے گی۔ یاد رہے انگین نے 5 ستمبر کو ایک وڈیو پیغام کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن کر بہت خوش ہیں اور جلد پاکستان آئیں گے۔ لیکن اب چونکہ معائدہ ختم ہو چکا ہے تو ان متوقع دورہ بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Read Previous

عرب دنیا تک ترک ڈرامے پہنچانے والا شامی نوجوان

Read Next

ارطغرل غازی نے ترک سیاحت میں اضافہ کیا، نیٹ فلیکس رپورٹ

Leave a Reply