
وڈیو اسٹرمینگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ مشہور زمانہ ترک تاریخی ڈارمہ ارطغرل غازی کے دیکھنے والوں کا ترکی جانے کا امکان ڈرامہ نہ دیکھنے والوں سی دوگنا ہے۔
استنبول اکنامکس ریسرچ کی جانب سے امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا، برازیل، فرانس، سویڈن، ارجنٹائن اور سعودی عرب میں سروے کیا گیا۔
سروے میں حصہ لینے والے افراد کو دو گروپوں نیٹ فلیکس پر ترک ڈرامہ دیکھنے والے اور نا دیکھنے والے میں تقسیم کیا گیا ۔ دونوں گروپوں سے پوچھا گیا کہ وہ وبا کے بعد ترکی سیاحت کے لیے جانا چاہیں گے پہلے گروپ سے 54 فیصد افراد نے ترکی جانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ دوسرے گروپ کے صرف 25 ٖفیصد نے مثبت جواب دیا۔
آسٹریلیا، امریکہ، سعودی عرب اورانڈیا میں ترک ڈرامہ دیکھنے والوں نے زیادہ تر ہاں میں جواب دیا۔
ترک سیاحت انڈسٹری کے لیے 2019 سیاحوں کی آمد اور زر مبادلہ کے لحاظ سے ایک بہترین سال رہا۔
ترک شماریاتی ادارے کے مطابق ، ترکی نے پچھلے سال 51.9 ملین سیاحوں کا استقبال کیا ، جو کہ 2018 کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ تھے جن میں 86.2 فیصد غیر ملکی اور 13.8 فیصد بیرون ملک مقیم ترک شہری شامل تھے ۔ گذشتہ سال سیاحت سے آمدنی بھی 34.5 بلین ڈالر رہی جو کہ ریکارڈ سطح ہے ۔