
وبائی مرض کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک نئے اقدام کے تحت ترکی نے تمام عوامی علاقوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری پورے ملک میں ( رہائش گاہوں کو چھوڑ کر) تمام عوامی علاقوں ، راستوں ، گلیوں ، پارکوں ، باغات ، پکنک کے علاقوں ، ساحل ، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں ، کام کرنے کی جگہیں اور فیکٹریوں وغیرہ میں ماسک لازمی پہنیں۔
ترکی عہدیداروں نے طویل عرصے سے معاشرتی دوری ، ماسک اور وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مناسب حفظان صحت کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن اب تک کا یہ ملک گیر ماسک کا پہلا اصول ہے۔
ترکی میں اب تک کویڈ 19 کی وجہ سے مجموعی طور پر 6،730 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 252،000 سے زائد افراد لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں قریب 281،500 تصدیق شدہ کیسیز موجود ہیں۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے 1،700 سے زیادہ کورونا وائرس کیسیز میں 1،000 سے زیادہ لوگوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔